این سی پی میں ہوں…رہوں گا: اجیت پوار

0
0

ممبئی، (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ڈرامائی طور پر اتحاد کرکے مہاراشٹر میں قلیل مدتی حکومت بنانے والے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار نے کہا ہے کہ وہ این سی پی میں ہی رہیں گے اور اس تعلق سے کوئی دورائے نہیں ہے ۔ انہوں نے بدھ کے روز یہاں رکن اسمبلی کا حلف لینے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ وہ این سی پی میں ہی ہیں اور اسی میں رہیں گے ۔ اس میں کوئی کوئی دورائے نہیں ہے ۔ مسٹر پوار نے کہا،‘ مجھے ابھی کچھ نہیں کہنا ہے ، میں مناسب وقت آنے پر ہی کچھ کہوں گا۔ میں اس سے پہلے کہہ چکا ہوں کہ میں این سی پی میں ہی ہوں اور این سی پی میں ہی رہوں گا۔ اس تعلق سے کسی طرح کاکوئی شک و شبہ نہیں ہے ’۔ غور طلب ہے کہ اجیت پوار نے اپنی پارٹی ااور اہل خانہ کو دھچکا دیتے ہوئے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر ہفتے کے روزوزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں اتحاد کی حکومت بنائی تھی جس میں وہ نائب وزیر اعلیٰ بنے تھے ۔بعد ازاں انھیں اسی دن این سی پی نے اپنے اراکین اسمبلی کی پارٹی کے لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا،حالانکہ وہ پارٹی کے رکن ابھی بھی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے منگل کے روز اپنے ایک حکم میں وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو بدھ کے روز شام پانچ بجے سے پہلے اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس سے ایک دن پہلے ہی مسلسل اکثریت کا دعویٰ کرنے والے مسٹر پوار نے اپنا استعفیٰ دے دیا جس کے بعدمسٹر فڑنویس نے مستعفیٰ ہوگئے اور حکومت گر گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا