عیسائی رہنما اور سماجی کارکن سپنا گل نے 80 سے زیادہ سماجی کارکنوں کے ساتھ نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی
لازوال ڈیسک
جموںایک اہم پیش رفت میں، نیشنل کانفرنس کو آج ممتاز سماجی کارکن اور مسیحی رہنما، محترمہ سپنا گل کے طور پر ایک بڑا فروغ ملا۔اس موقع پر سپنا گل نے 80 سے زیادہ سماجی کارکنوں کے ساتھ جموں کے شیر کشمیر بھون میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی جس کا اہتمام بملا لوتھرا سابق ایم ایل اے اور ریاستی نائب صدر خواتین ونگ جے کے این سی نے کیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت پنکی خالصہ ضلع صدر جموں شہری خواتین ونگ نے کی۔وہیں نئے شرکاءنے کئی سینئر لیڈروں بشمول رتن لال گپتا صوبائی صدر جموں صوبہ، صوبائی سیکرٹریوں شیخ بشیر احمد اور پردیپ بالی، وجے لوچن چیئرمین ایس سی سیل، راکیش سنگھ راکا نائب صدر کی موجودگی میں نیشنل کانفرنس کا دامن تھاما۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس میں نئے ممبران کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صوبائی صدر نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہاتھ ملانے کے ان کے فیصلے کی دلی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پارٹی کے ساتھ ان کی وابستگی اس بڑھتے ہوئے اعتماد اور حمایت کا ثبوت ہے جو این سی کو معاشرے کے مختلف طبقات، خاص طور پر خواتین اور پسماندہ کمیونٹیز میں حاصل ہے۔وہیںاجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رتن لال گپتا نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ شمولیت اور بااختیار بنانے کے لیے کھڑی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی جموں و کشمیر میں خواتین کے لیے مساوی مواقع، سماجی انصاف اور معاشی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ این سی نے اقتدار میں آنے پر جموں و کشمیر کے مقامی نوجوانوں کو ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔