مقبول حکومت کی عدم موجودگی سے لوگوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا: رتن لال گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس مسٹر رتن لال گپتا صوبائی صدر جموں صوبہ نے آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع ریاسی کی 21 رکنی کمیٹی، 14 رکنی کمیٹی ضلع ادھم پور اربن اور 21 رکنی کمیٹی ضلع ادھم پور دیہی تشکیل دی جس کی سربراہی ضلعی صدور مسٹر جگ جیون لال ریاسی، سنیل ورما ادھم پور اربن، رام پرشوتم ادھم پور رورل کریں گے۔ مسٹر گپتا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ بی جے پی کی جھوٹ، پریلی پالیسیوں اور غلط حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات نہ ہونے دینا مرکز کی موجودہ حکومت کی طرف سے آئین ہند کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔مسٹر گپتا نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں، عوام مقبول حکومت کی غیر موجودگی میں بری طرح سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوکر شاہی عوام کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور حکومت کو جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا چاہیے۔مندرجہ ذیل ممبران کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ضلع ریاسی:مسٹر جگ جیون لال بطور چیئرمین۔ مسٹر طارق بٹ، مسٹر شیر سنگھ، مسٹر راج کمار شرما، مسٹر اشوک مہتا، مسٹر انیل کمار شرما، مسٹر رتن لال بھگت، مسٹر چرن داس ڈوگرا، مسٹر بیلی رام، مسز آشا دیوی، حاجی محمد جاوید، مسٹر دیو راج کھجوریا، مسٹر وید پرکاش پجاری، مسٹر رام پرکاش سوری، مسٹر اشونی کمار، مسٹر بنارسی داس، مسز کانتا دیوی، مسٹر پون کمار، مسٹر یشپال، محمد ایوب اور مسٹر دیپک اتری ایڈو ممبر کے طور پرنامزدہیں۔ضلع ادھم پور اربن مسٹر سنیل ورما بطور چیئرمین۔مسٹر موتی رام شرما، مسٹر گرمیت سنگھ جوش، مسٹر آکاش ورما، مسٹر بنسی لال، مسز ساوتری دیوی، مسز سنیتا مہرا، مسز رادھے رانی، مسٹر سنجے پنڈتا، مسٹر شاہواز چندیل، مسٹر سجاد احمد، مسٹر کرن سنگھ، مسٹر راجندر سنگھ اور مسٹر موہن لال شرما بطور ممبر۔ضلع ادھم پور دیہی مسٹر رام پرشوتم بطور چیئرمین۔مسٹر نریش انتھل، ایڈووکیٹ چودھری محمد شفیع، مسٹر لال چند مصفیر، مسٹر وجے کھجوریا، مسٹر راجیش گپتا، مسٹر سباش کڈیار، مسٹر کے ڈی شرما، مسٹر جگدیش بھردواج، مسٹر پریم ناتھ نمی، چوہدری سراج دین، مسٹر موہن لال بھاردواج، مسٹر حکم چند، مسز وی ڈی سریشتا، مسٹر وکرانت شرما، مسز راما گپتا، مسٹر ترلوک چند، مسٹر گروبچن سنگھ، مسٹر امیر چند، مسٹر سیف علی اور مسٹر حلیم خان ممبران کے طور پرنامزدکئے گئے ہیں۔