این سی سی کیڈٹس نے جموں میں جنرل زوراور سنگھ کے یوم شہادت کی یاد منائی

0
0

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر شرکاء نے خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کیڈٹ کور پس(این سی سی) کے کیڈٹس نے جموں و کشمیر ایکس سرویس مین لیگ کے زیر اہتمام جنرل زوراور سنگھ کے یوم شہادت کی یاد میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ گورنر آف یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر، منوج سنہا، ڈویژنل کمشنر جموں، آئی جی جموں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، جس نے کیڈٹس کو جنرل کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک پْرجوش موقع فراہم کیا۔وہیںمہمان خصوصی، لیفٹیننٹ گورنمنٹ منوج سنہا، اور دیگر معززین بشمول صدر جے کے ای ایس ایل لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما، اے وی ایس ایم، ایس ایم (ریٹائرڈ)، میجر جنرل جی ایس جموال، اے وی ایس ایم، ایس ایم (ریٹائرڈ)، جی سی چاڑک اور جموں و کشمیر رائفلز کے کئی سابق فوجیوں نے جنرل زوراور سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہیںتقریب کے دوران، این سی سی کیڈٹس نے جنرل زوراور سنگھ کی بہادری اور مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کے بارے میں قیمتی بصیرت حاصل کی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر مہمانوں نے اپنے تجربات اور دانشمندی کا اشتراک کیا، جس سے کیڈٹس میں ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کے بارے میں گہری سمجھ پیدا ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا