این سی جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ایجنڈے کا پرچار کر رہی ہے: وبودھ

0
0

وبودھ گپتا نے این سی پر دھوکہ دہی اور جھوٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کانفرنس (این سی) پر دھوکہ دہی اور جھوٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی، وبودھ گپتا نے کہا کہ کشمیر میں مقیم پارٹی اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کا پرچار کر رہی ہے اور ووٹ بینک کے لیے لوگوں کو گمراہ کرنے اور اکسانے کی ذمہ دار ہے۔ وبودھ گپتا نے یہ بات بی جے پی کے نائب صدر اور سابق وزیر شام لال چودھری اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ جموں جنوبی ضلع کے آر ایس پورہ اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 3 میں ایک جلسہ عام سیا اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے این سی کی طرف سے کھیلی جانے والی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا۔وبودھ گپتا نے کہا کہ این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے دیگر برادریوں کی بے عزتی کرنے کے ان کی پارٹی کے چھپے ہوئے ایجنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا