این ای ای ٹی کے امتحان میں بدعنوانی ہوئی: کھڑگے

0
0

نئی دہلی، // کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان کا مسئلہ صرف گریس مارکس کا نہیں ہے بلکہ اس میں پیپر لیک اور بڑی بدعنوانی ہوئی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا”این ای ای ٹی کے امتحان میں صرف گریس نمبروں کا مسئلہ نہیں تھا۔ دھاندلی ہوئی ہے، پرچے لیک ہوئے ہیں اور بدعنوانی ہوئی ہے۔ میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی کے امتحان میں شریک ہونے والے 24 لاکھ طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ مودی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے ان طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
کانگریس کے صدر نے کہا کہ امتحانی مرکز اور کوچنگ سینٹر کے درمیان گٹھ جوڑ بن گیا ہے جس میں ‘پیسے دو، پیپر لو’ کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ مودی حکومت اپنی کارکردگی کی ذمہ داری نیشنل انٹری ٹیسٹ-این ٹی اے کے کندھوں پر ڈال کر اپنی جوابدہی سے بچ نہیں سکتی۔
مسٹر کھڑگے نے کہا "پورے نیٹ گھوٹالہ میں کانگریس پارٹی سپریم کورٹ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ تحقیقات کے بعد قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے اور لاکھوں طلباء کو معاوضہ دیا جانا چاہئے اور ان کا سال برباد ہونے سے بچایا جانا چاہئے۔ ” پچھلے 10 برسوں میں مودی حکومت نے پیپر لیک اور دھاندلی کی وجہ سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا