این ایچ پی سی سیوا -II پاور اسٹیشن نے عالمی یوم ماحولیات منایا

0
0

بائیو ڈائیورسٹی پارک، ہٹ میں 250 درخت لگائے گئے
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍دنیا بھر میں 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔وہیںعالمی یوم ماحولیات 05 جون 2024 کوسیوا -II پاور اسٹیشن میں منایا گیاجواس سال کے عالمی یوم ماحولیات’زمین کی بحالی، صحرائی اور خشک سالی سے لچک‘ کے موضوع پر مرکوز تھا۔اس تھیم کے تحت، عالمی یوم ماحولیات کا انعقاد بائیو ڈائیورسٹی پارک، ہٹ میں ایک خصوصی مہم کے طور پر کلپترونائک، جنرل منیجر (الیکٹریکل)، ڈپٹی جنرل منیجر (فنانس) سنیل کمار، سیوا کے تمام افسران، اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے ذریعہ درخت لگا کر کیا گیا۔ اس موقع پر تقریباً 250 درخت لگائے گئے ۔وہیں جنرل منیجر (الیکٹریکل) نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ، پانی کی کمی، صحرائی شکل کو روکنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے درخت لگانا کتنا ضروری ہے اور یہ کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر ایک اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا