این ایچ پی سی ،سیوا -II پاور سٹیشن نے ’ صفائی‘ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے کا اہتمام کیا

0
0

اپنے اسکولوں کے علاوہ اپنے ماحول اور گردونواح کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالیں:مدن لال شرما
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ ؍؍این ایچ پی سی سیو ا-II پاور سٹیشن کی طرف سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول، ہٹ میں ’صفائی ‘کے موضوع پرسوچھتا پکھواڑے کے تحت پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا ۔ اس مقابلے میں 27 طلباء نے حصہ لیا۔یہ پروگرام طلباء میں ماحولیات اور صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ہیڈ پاور سٹیشن شری مدن لال شرما نے طلباء کو پیغام دیا کہ صفائی ہمارے دماغ کو موثر اور صحت مند بناتی ہے اور اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد طلباء کو صفائی اور صحت کے بارے میں بیدار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم صفائی کو ترجیح دیں اور اپنے اسکولوں کے علاوہ اپنے ماحول اور گردونواح کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالیں۔اس پروگرام کے ذریعے،سیوا-II پاور اسٹیشن نے نہ صرف طلباء کو صفائی اور حفظان صحت کی طرف ترغیب دی بلکہ اسکول میں کام کرنے والے اہلکاروں میں صفائی اور پائیداری کے کلچر کو بھی پروان چڑھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا