این ایچ پی سی ،سیوا-II میں یوم جمہوریہ منایا گیا

0
0

پاور اسٹیشن کے سربراہ مدن لال شرما نے قومی پرچم لہرایا
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ہندوستان کا 75 واں یوم جمہوریہ سیوا II پاور اسٹیشن، مشکا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع کے مہمان خصوصی، پاور اسٹیشن کے سربراہ مدن لال شرما نے تقریب کی صدارت کی۔ وہیںشری شرما نے سیوا II کے دفتر کے احاطے میں رسمی طور پر قومی پرچم لہرایا۔اس دوران مہمان خصوصی کی طرف سے سی آئی ایس ایف اور ڈی جی آر سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وہیں تقریب میںسنیل کمار، ڈپٹی جنرل منیجر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیںملازمین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ، سیکورٹی اہلکار، اور کنٹریکٹ ورکرزبھی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شامل ہوئے ۔دریںا ثناء مہمان خصوصی شرما نے قوم کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک لمحہ نکالا اور سیوا-II پاور اسٹیشن کے ذریعے کیے گئے قابل ستائش کام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک کی خدمت میں این ایچ پی سی کی نمایاں شراکت کا بھی اعتراف کیا۔ اپنے خطاب میںشرما نے مقامی باشندوں کے فائدے کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت سیوا-II پاور اسٹیشن کے ذریعے شروع کیے گئے عوامی بہبود کے اقدامات کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا