این ایچ اے آئی کا زیر تعمیر سرنگوں کی حفاظتی جانچ کرنے کا فیصلہ

0
0

نئی دہلی، // نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے اتراکھنڈ کے اترکاشی میں چاردھام روڈ کی تعمیر کے دوران سرنگ دھنسنے کے واقعہ کو دیکھتے ہوئے تعمیر کے دوران اعلیٰ معیارات کو یقینی بنانے کے لئے ملک کی تمام 29 زیر تعمیر سرنگوں کی حفاظتی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این ایچ اے آئی کا کہنا ہے کہ ملک کی سرنگوں کی حفاظت کو جانچنے کے لیے دہلی میٹرو ریل کے ماہرین اور سرنگ کے دیگر ماہرین کی ایک ٹیم ملک کے مختلف ٹنل پروجیکٹوں کا حفاظتی نقطہ نظر سے معائنہ کرے گی اور سات دنوں کے اندر اس سلسلے میں رپورٹ سونپے گی۔
سرکاری معلومات کے مطابق ملک میں تقریباً 79 کلومیٹر لمبی 29 سرنگوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، جن میں سے 12 سرنگیں ہماچل پردیش، 6 جموں و کشمیر، دو دو مہاراشٹر، اڈویشہ، راجستھان میں دو دو اور مدھیہ پردیش، کرناٹک ، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور دہلی میں ایک ایک سرنگ کا کام شامل ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اس نے کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت این ایچ اے آئی منصوبوں کے لیے سرنگ کی تعمیر اور ڈھلوان کے استحکام سے متعلق ڈیزائن، ڈرائنگ اور حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔ کونکن ریلوے کے ساتھ یہ معاہدہ دو سال کی مدت کے لیے موثر رہے گا۔ قبل ازیں ستمبر میں این ایچ اے آئی نے پورے ملک میں قومی شاہراہوں پر سرنگوں، پلوں اور دیگر ڈھانچے کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ بھال کے جائزے کے لیے خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈی ایم آر سی کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا