این ایچ ایم جموں کے تحت جموں ڈویژن کے لیبارٹری ماہرین کے لیے تین روزہ تربیت کا انعقاد

0
0

جامع تربیت کو یقینی بنانے کے لیے عملی مظاہرے اور نظریاتی سیشن شامل کئے گئے

لازوال ڈیسک
جموںاسٹیٹ سرویلنس یونٹ ، جموں ڈویژن نے3 تا5 اکتوبر 2024 کوجموں ڈویژن کے لیبارٹری ماہرین کے لیے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر، جموں میںایک جامع تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ میٹنگ ڈاکٹر راکیش مگوترا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کی رہنمائی اورڈاکٹر ہرجیت رائے، وبائی امراض کے ماہراسٹیٹ سرویلنس آفیسر آئی ڈی ایس پی ،جموں ڈویژن اورڈاکٹر عبدالحمید زرگر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر ،جموں کی مجموعی نگرانی میں منعقد کی گئی۔

https://gandhinagarmunicipal.com/medical-college/
اس تربیت کا مقصد نگرانی کے مربوط نظام کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ کے ساتھ مختلف بیماریوں کا پتہ لگانے، رپورٹ کرنے اور ان کا جواب دینے میں لیبارٹری کے تکنیکی ماہرین کی مہارت اور علم کو بڑھانا تھا۔ اس میں جامع تربیت کو یقینی بنانے کے لیے عملی مظاہرے اور نظریاتی سیشن شامل تھے۔وہیںڈاکٹر روچیتا مہاجن، کنسلٹنٹ مائیکرو بایولوجی، گاندھی نگر اسپتال جموں، ڈاکٹر میگھا شرما، پیتھالوجسٹ گاندھی نگر اسپتال جموں اور مسٹر اجے کمار، اسٹیٹ مائکرو بایولوجسٹ، آئی ڈی ایس پی جموں ریسورس پرسن تھے۔ ان ماہرین نے جدید تشخیصی تکنیکوں، نمونے جمع کرنے، ڈیٹا کو مناسب طریقے سے ہینڈلنگ اور آئی ڈی ایس پی پروٹوکول کے ساتھ ترتیب میں رپورٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔
وہیںتقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر ہرجیت رائے نے بیماری کے پھیلاو ¿ کی جلد پتہ لگانے اور اس کی روک تھام میں لیبارٹری ٹیکنیشن کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مسلسل تربیت اور مہارت کی نشوونما صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کلید ہے۔یہ تربیتی پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کی جانب سے صحت عامہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور جموں ڈویژن میں بیماریوں کی نگرانی کے ایک مضبوط طریقہ کار کو یقینی بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا