سرمائی کیمپ کے ایک حصے کے طور پر دستخطی مہم کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور// جی ڈی سی رام نگر کی این ایس ایس یونٹ نے کالج میںاین ایس ایس یونٹ کے 7 روزہ خصوصی سرمائی کیمپ کے ایک حصے کے طور پر دستخطی کیمپ کا انعقاد کیا۔ وہیںمہمان خصوصی کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) بھونیش چند انتھل تھے۔مہم کا تھیم ‘نشا مکت بھارت ابھیان’ تھا۔ تقریباً 45 این ایس ایس رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کا آغاز این ایس ایس ترانے سے ہوا اور بعد میں این ایس ایس رضاکاروں کے ساتھ کالج کے دیگر طلباء اور اساتذہ نے ‘منشیات کے استعمال’ سے متعلق خصوصی پیغامات کے ساتھ دستخط کیے۔ وہیںیہ سرگرمی کالج کی این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر ریتیکا مہاجن کی قابل رہنمائی میں منعقد ہوئی۔
وہیںپرنسپل جی ڈی سی رام نگر ڈاکٹر بھونیش چند انتھل نے اپنے خطاب میں اس اہم رول پر زور دیا جو این ایس ایسملک اور سماجی ترقی میں ادا کرتا ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ این ایس ایس سماجی اور شہری ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے اور رضاکاروں پر زور دیتا ہے کہ وہ گروہی زندگی، جمہوری رویوں اور قائدانہ خصوصیات کے لیے قابلیت پیدا کریں۔ڈاکٹر پنکج شرما، ڈاکٹر جیون کمار، پروفیسر پرمیندر کمار اور پروفیسر جتیندر لال نے بھی اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب کو خوش آمدید کہا۔ تمام رضاکاروں کو بعد میں ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔