این ایس ایس او نے جموں یونیورسٹی میں صفائی مہم چلائی

0
0

ڈی ڈی جی نے حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سوچھتا پکھواڑہ کے تحت خصوصی مہم 3.0 کے سلسلے میں اور جن بھاگیداری کی حوصلہ افزائی کے لیے، اور سوچھتا کے بارے میں اختراعی خیالات کو فروغ دینے اور عوامی مقامات جیسے پارکوں، ساحلوں، ندیوں، تالابوں، اسکولوں اور اسپتالوں وغیرہ میں صفائی مہم چلانے کے لیے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)، ریجنل آفس جموں نے وزارت شماریات نے جموں یونیورسٹی میں کشور کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی قیادت میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا اور صفائی مہم چلائی۔اس موقع پرڈی ڈی جی نے عام لوگوں کو حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں ماحول دوست طرز زندگی کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔وہیں صفائی مہم میں ڈی ڈی جی، آر او جموں کے علاوہ این ایس ایس او (ایف او ڈی)، ریجنل آفس جموں کے تقریباً تین درجن افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے اس صفائی مہم کے مقصد کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا