یواین آئی
حیدرآبادمولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے بانی اور مارواڑ مسلم ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد عتیق نے این آر آئیز کو تلقین کی کہ وہ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کریں اور اپنے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ وہ میڈیا پلس آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقدہ انٹرنیشنل جرنلسٹ فریٹرنٹی فورم (IJFF) کے زیر اہتمام این آر آئز میٹ اور عید ملاپ تقریب سے مخاطب تھے ۔ چیرمین ریاستی حج کمیٹی مسیح اللہ خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ جناب افتخار شریف (شکاگو)، ڈاکٹر محمد اشرف، شہباز فاروقی، محمد مبین (ریاض)، امیراللہ حسینی علیم (کویت)، پروفیسر مسعود احمد نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ جناب محمد عتیق جنہوں نے راجستھان میں ملک کا پہلا مسلم گ¶شالہ قائم کرتے ہوئے منفرد مثال قائم کی ہیں، این آر آئیز کے علاوہ اپنے ملک میں مقیم مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی اکثریتی آبادی کے ساتھ اپنے روابط خوشگوار رکھیں۔ ہندوستانی عوام کی اکثریت سیکولر اقدار و کردار کی حامل ہے ۔ صرف ہمیں اپنے اخلاق، کردار اور ملک و قوم کے لئے تعمیری اقدامات کو پی شکرنے کی ضرورت ہے ۔ جناب شہباز فاروقی نے ان اندیشوں کو مسترد کردیا کہ سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کا مستقبل غیر یقینی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے چند برسوں میں کئی نئے پروجیکٹس شروع ہونے والے ہیں’ جن کے لئے تارکین وطن کی ہر شعبہ حیات میں ضرورت ہوگی اور سعودی حکومت نے جہاں مقامی شہریوں کو ترجیح دینے کی پالیسی اختیار کی ہے وہیں اُن غیر ملکی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی جو اپنے اپنے پیشہ اور فن میں ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے البتہ این آر آئیز بالخصوص اُن کے ارکان خاندان کو نئے سرے سے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ اصراف سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے ۔ انجینئر سید عبدالعزیز رکن (AIUS)، محمد عبدالجبار صدر تلنگانہ این آر آئی فورم، سبحان سہیل انچارج گولڈن تلنگانہ ویلفیر ایسوسی ایشن کوویت، سید جعفر حسین ایڈیٹر صدائے حسینی، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ اردو ویکلی’ حیدرآباد، سید رفیع اللہ حسینی صدر حیدرآبادیز اِن قطر، اسماعیل بیگ خازن دکنی ونگ عمان، محمد مبین صدر OUAAR کے علاوہ نے بھی خطاب کیا۔ صدر آئی جے ایف ا یف ڈاکٹر محمد آصف علی نے خیر مقدم کیا اور فر ائض نظامت انجام دے ئے ۔ انہوں نے آئی جے ایف ایف کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر سال این آر آئی میٹ کے انعقاد کا مقصد تارکین وطن کی خدمات سے اہل وطن کو واقف کروانا اور اہل وطن کے مسائل سے ان کو واقف کروانا ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ حیات میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلے خیال کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر بعض این آر آئیز کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ اس عید ملاپ کے موقع پر امجد حسین (ریاض)، طاہر بن جعفر صدر JIWA، عرفان قریشی صدر AIP، محمود مصری INRI، مرزا قدرت نواز بیگ، ممتاز علی اکرم (الجبیل سعودی عربیہ)، محمد فیاض کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ مسٹر قدیر تحسین اور شیخ احمد اراکین نے انتظامات میں حصے لئے ۔