ایم کے دویدی نے مختلف سکیموں سے مستحقین کو صد فیصد فوائد سے مستفید کرنے کی ہدایت دی

0
0

لازاول ڈیسک
جموں//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود منوج کمار دویدی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ وظائف کی سکیموں سے متعلق لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں تاکہ مستحقین اِن سکیموں سے صد فیصد فوائد حاصل کریں۔ اِن باتوں کا اِظہار دویدی نے ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو آ ج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری طلعت پرویز ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، سیکرٹری تکنیکی تعلیم ، ڈائریکٹر پلاننگ و دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ایم کے دویدی نے جموں اینڈ کشمیر مختلف سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں افسران سے تفصیلات طلب کیں۔اُنہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِن سکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے بیداری کے پروگرام منعقد کئے جائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس عمل میں شفافیت اور جواب دہی یقینی بنائی جائے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سکول اور کالج سطحوں پر کونسلنگ و فیسلٹیشن مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ طلباء وظائف کے فارم صحیح طریقے پر پُرکرسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا