ایم پی کھٹانہ کا ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر کو مکتوب

0
0

کہا سونمرگ چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو حل کیا جائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بی جے پی رکن راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ نے ٹرانسپورٹ کمشنر، جموں و کشمیر حکومت پر زور دیاکہ گاندربل ضلع میں سونمرگ چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو حل کیا جائے ۔وہیں ٹرانسپورٹ کمشنر، راہول شرما، آئی اے ایس کو ایم پی نے ایک مکتوب میں بتایا کہ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران، ٹرانسپورٹرز کے متعدد وفود نے ملاقات کی ہے اوربار بار آنے والے مسئلے کو حل کرنے میں ان سے مدد مانگی ہے جو ہمارے جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹیشن کی صنعت کو پریشان کر رہا ہے۔اس موقع پر سونمرگ چیک پوسٹ پر لیہہ جانے والے 14 چکہ ٹرکوں کے آگے کے سفر میں واضح رکاوٹ سے متعلق انہوں نے جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹروں نے سونمرگ چیک پوسٹ پر موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 14 چکہ ٹرکوں کو بار بار روکنے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کی وجہ سے کافی تاخیر اور کافی مالی نقصان ہوا ہے۔ دریں اثناء ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ گاندربل کے ایڈیشنل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرکادعویٰ ہے کہ 14 چکہ ٹرکوں کو سونمرگ سے گزرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی اجازت ضروری ہے۔ تاہم، ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متضاد رپورٹیں بتاتی ہیں کہ ایسی کوئی پابندیاں موجود نہیں ہیں۔ ایم پی کھٹانہ نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کے حل میں تیزی لا سکتے ہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف لاجسٹک اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں خلل پڑ رہا ہے بلکہ پورے ٹرانسپورٹیشن کے عمل پر شکوک و شبہات اور بداعتمادی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کمشنر سے کہا کہ وہ مذکورہ خدشات کو دور کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا