ایم پی کھٹانہ نے گاندربل دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

0
0

کہابے گناہوں کا قتل بزدلی ہے،ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا

لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی غلام علی کھٹانہ نے کشمیر کے گاندربل میں دہشت گردانہ حملے میں سات بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔واضح رہے حملے میں گنگنگیر کے علاقے میں ایک سرنگ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے کیمپ ہاؤسنگ مزدوروں اور عملے کو نشانہ بنایا گیا۔وہیںایم پی کھٹانہ نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی ۔انہوںنے کہاکہ بے گناہوں کا قتل بزدلی ہے اور ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Ghulam_Ali_Khatana
انہوں نے مزید یقین دلایا کہ اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے پیچھے دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں ہماری سیکورٹی فورسز کی جانب سے سخت ترین جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریںا ثناء گہرے دکھ کی اس گھڑی میں ایم پی کھٹانہ نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ قوم دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا