ایم پی کھٹانہ نے اے آئی یو ڈی ایف کے بدرالدین اجمل پر تنقید کی

0
0

کہاوقف ترمیمی بل مودی حکومت کا ہندوستانی مسلمانوں کو بااختیار بنانے کیلئے تاریخی قدم ہے

لازوال ڈیسک
، چھتیس گڑھ//وقف املاک پر بنائے جانے والے پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اثاثوں کے بارے میں اے آئی یو ڈی ایف لیڈر بدرالدین اجمل کے حالیہ الزامات کے جواب میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے رکن انجنیئر غلام علی کھٹانہ نے مسلم کمیونٹی کو گمراہ کرنے

https://jkbjp.in/

اور ان کو بااختیار بنانے سے متعلق اہم مسائل سے توجہ ہٹانے پر اجمل پر تنقید کی۔کھٹانہ جو جمعہ کو رائے پور، چھتیس گڑھ میں کمیٹی یقین دہانیوں کے مطالعاتی دورے پر ہیں، نے زور دے کر کہا کہ وقف ایکٹ میں ترمیم کے پیچھے مودی حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وسائل سے ہندوستانی مسلمانوں کے پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچے۔وہیں کھٹانہ نے اجمل پر خوشامد کی سیاست میں ملوث ہونے پر تنقید کی، یہ دعویٰ کیا کہ اجمل کی سیاسی بنیاد کانگریس میں منتقل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا انتخابات میں ہار گئے۔
کھٹانہ نے کہا،وقف ترمیمی قانون اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچے، نہ کہ صرف چند ایک منتخب کو۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ بشمول جے پی سی کے کچھ ارکان نے کرناٹک وقف اراضی اسکام میں کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے کے مبینہ ملوث ہونے کے انکشافات کے بعد پہلے کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔میں جے پی سی کے تمام ممبران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور پسماندہ مسلم کمیونٹیز کی حمایت کریں۔

http://lazawal.com/?cat=13

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا