ایم پی کھٹانہ نے اقلیتی بہبود کے لیے پی ایم مودی کے عزم کی تصدیق کی

0
0

کہانو سالوں کے دوران اقلیتوں نے مودی حکومت کی عوام دوست اسکیموں کا مشاہدہ کیا
لازوال ڈیسک

جونپور؍؍ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن غلام علی کھٹانہ نے ہندوستان میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کی گہری وابستگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نو سالوں کے دوران اقلیتوں نے مودی حکومت کی عوام دوست اسکیموں کا مشاہدہ کیا اور اس سے فائدہ اٹھایا۔محمد حسن پی جی کالج جونپور میں 14ویں قومی سینئر خواتین/مرد سافٹ بال کرکٹ چیمپئن شپ 2024 کے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایم پی غلام علی کھٹانہ نے اقلیتوں کو تعلیمی اور معاشی طور پر ترقی دینے کے لیے حکومت کی لگن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ایک ہاتھ میں قرآن، ایک ہاتھ میں کمپیوٹر کا نعرہ دیا جو دونوں مذہب کی پیروی کے ساتھ ساتھ جدید ٹکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کی اہمیت کی علامت ہے۔ کھٹانہ نے کہاکہ تعلیم آج کی دنیا میں کامیابی کی کلید ہے جہاں ڈیجیٹل انقلاب نے ہر ایک کے لیے ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا ضروری بنا دیا ہے۔کھٹانہ نے نوجوانوں کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم اور کھیلوں کے اہم کردار کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ، ہم سب کھیلوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو تشکیل دے سکتے ہیں، جس کے لیے حکومت ہند مسلسل نوجوانوں کے تئیں پابند عہد ہے۔وہیں مہمان خصوصی ایم پی کا تمام حصہ لینے والی ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اور ان کی سرپرستی میں چیمپئن شپ کے میچوں کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔دریں اثناء ایم پی غلام علی کھٹانہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں پیش کیں جس سے کھلاڑیوں میں کامیابی اور پہچان کا جذبہ پیدا ہوا۔اس دوران جموں و کشمیر کے محمد شاہد کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بہار کی کاجل کو ویمن آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا