30 چالان کئے، 77,600 روپے جرمانہ وصول کیا ،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت انتباہ
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍حفاظتی اقدامات اور گاڑیوں کی باقاعدگی کو یقینی بنانے کے طور پونچھ کے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اور انسپکٹر کی قیادت میں اتوار کو ایک خصوصی ناکہ لگایا معائنہ کاری کا سلسلہ ضلع بھر میں ہنگامی طور پرمخصوص و منتخب پوائنٹس پر ملاحظہ کیاگیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل وحمل کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 30 چالان جاری کیے گئے اور مجموعی طور پر 77,600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس مہم کے دوران، 85 گاڑیوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی، خاص طور پر رفتار کو محدود کرنے والے آلات کی مناسب تنصیب اور کام کو یقینی بنانے اور کرایہ کے ضوابط کی پابندی پر زور دیا گیا اور نافذ العمل ہدایات کی تعمیل ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایم وی ڈی کے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔