ایم ایل اے ہوسٹل میں نظر بند لیڈران کے پاس موبائیل فون کہاں سے آئے اس کی تحقیقات شروع کی گئی 

0
0

 

مزید فونوں کو تلاش کیا جارہا ہے ، ایم ایل اے ہوسٹل کے اردگرد سیکورٹی سخت کی گئی ، موبائیل فون پر کن کے ساتھ رابط قائم کیاگیا اُن کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے

سرینگر//یو پی آئی // ایم ایل اے ہوٹل میں نظر بند لیڈروں سے موبائیل فون برآمدگی کے بعد وہاں پر حفاظت کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ہوٹل میں مزید موبائیل فونوں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ایم ایل اے ہوٹل سرینگر میں نظر بند مین اسٹریم لیڈروں سے پولیس نے موبائیل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک خصوصی کارروائی کے تحت ٹیم نے ایم ایل اے ہوسٹل سے ایک درجن کے قریب موبائیل فون ضبط کئے ۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائیل ضبطی کے دوران نظر بند لیڈران نے کئی موبائیل فونوں کو باہر پھینک دیا جنہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ موبائیل فوج ضبطی کے بعد ایم ایل اے ہوسٹل کے ارد گردسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ نظر بند لیڈروں کے ساتھ ملاقات کرنے والے افراد کو بھی تلاشی عمل سے گذرنا پڑے گا کیونکہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ نظر بند لیڈران کے ساتھ پچھلے کچھ دنوں سے جن افراد نے ملاقات کی انہوں نے ہی موبائیل فون اندر پہنچا دئے ہیں لہذا اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس بات کا بھی پتہ لگا رہی ہے کہ نظر بند لیڈران نے موبائیل کے ذریعے کن لوگوں کے ساتھ رابطے قائم کئے ہیں ۔پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ایم ایل اے ہوسٹل کو ایک سب جیل میں تبدیل کیا گیا اور وہاں پر جیل منیول کے تحت نظر بند سیاسی لیڈروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق جیل کے اندر موبائیل فون کی موجودگی قانون کی خلاف ورزی ہے اور جنہوں نے بھی ایسی حرکت کی ہو اُن کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ پولیس آفیسر نے کہاکہ نظر بند لیڈران کے ساتھ ملاقی ہونے والے افراد کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جائے گی اور اس کیلئے ہوسٹل میں اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایم ایل اے ہوسٹل کی تلاشی لی جس دوران نظر بند سیاسی لیڈروں کے پاس ایک درجن کے قریب موبائیل فون برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ نظر بند لیڈران میں سے کئی ایک نے موبائیل فون کھڑکیوں سے باہر پھینکنے جنہیں تلاش کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر بند لیڈران سے کون لوگ ملنے آرہے ہیں اس بارے میں بھی پتہ لگایا جارہا ہے اور موبائیل فون اندر کیسے گئے اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا