ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے کیا سانگلہ اور گونتھل کا دورہ

0
0

کہادیہی علاقوں کی معیشت کو بلند کرنا میرامقصد ہے
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ ایم ایل اے سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے سانگلہ اور گونتھل کا دورہ کیا اور تعمیر ہو رہی سڑکوں کا جائزہ لیتے ہو ئے عوام سے کہا کہ یہ سڑکیں دیہی علاقوں کی معیشت کو بلند کرنے کے لئے یہ ایک تاریخی اور عظیم منصوبہ ہے جس کا براہ راست فائدہ کسانوں اور دیہات میں بسنے والوں کو پہنچے گا۔ کسانوں کے چہرے پر خوشیاں آئیں گی اور دیہی معیشت پھلے پھولے گی۔ دیہی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا،دیہی علاقوں میں بسنے والے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے دیہی آبادی کو تیز رفتار آمد و رفت کی سہولتیں میسر آئیں گی اور معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ یہ سڑکیں ایک نئے وژن کے تحت شروع کی گئی ہیں جس کا مقصد کسانوں، کاشتکاروں اور دیہات میں بسنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے اور یہ سڑکیں دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہونگی۔ زراعت میں اضافہ ہوگا اور سب سے بڑھ کر دیہات میں بسنے والوں کو اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں اور دیگر مقامات پر آنے جانے میں آسانی رہے گی۔ان سڑکوں کی تعمیر سے ایم ایل اے کافی مطمئین ہیں جس پر انہوں نے ٹھیکیدار مشتاق حسین شاہ نائب سرپنچ سانگلہ کو مبارک باد دی اور ان کے کام کاج کو بھی سراہا۔عوام اور بالخصوص مشتاق شاہ نے ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اپنے ذاتی سی ڈی فنڈ سے ان سڑکوں کی تعمیر میں جو ذاتی دلچسپی دکھائی ہے۔اسے عوام کھبی فراموش نہیں کر پائے گی۔ اس موقع پر پرنسپل خالق چوہدری، نذیر حسین بلاک صدر کانگرس کے علاوہ شبیر حسین، علی حیدرشاہ،عاشق حسین اور ذاکر شاہ وغیرہ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا