ایم ایل اے راجوری کا دسل کرایاں میں عوامی دربار

0
0

عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ایڈوکیٹ قمر
عمرارشدملک
راجوری //ایم ایل اے راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین نے دسل کرایاں میں عوامی دربار منعقد کرکے عوام کے مسائل سنے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی سرکار ترجیحاتی بنیادوں پر عوامی مشکلات کے ازالہ کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابقہ سرکاروں نے راجوری کے پسماندہ دور دروز علاقوں کو یکسر نظر اندازکیا ہواتھا جس کی وجہ سے آج بھی عوام پانی بجلی جیسی بنیادی ضروریات کے لئے مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ انتخاب راجوری کے ہر فرد کو اس کا بنیادی حق اس کے گھر تک پہنچایاجائے گا۔ قمر چودھری نے بتایا کہ لوگوں نے ان کے کاندھوں پر جو ذمہ
داریاں عائد کی ہوئی ہیں ان کوپورہ کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج راجوری حلقہ انتخاب کاکوئی بھی گاﺅں ایسانہیں ہے جہاں سڑک ،پانی اور بجلی جیسی اہم اور ضروری سہولیت فراہم نہ کی گئی ہو۔ گاﺅں دیہات میں عوام کو جمع کرنے کا ایک ہی مقصد ہے تاہم سرکاری ملازمین کو جوابدہ بنایاجائے اور عوام کی مانگوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ چودھری قمر حسین نے اس موقعہ پر لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کرایاں دسل کی عوام کو ہر ممکنہ سہولیت فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے آفیسران کو ہداےات دی گئی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کے ازالہ کو یقینی بنایاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا