ایمپلائز یونین سانبہ ضلع کمشنر دفتر کے سامنے سراپا احتجاج

0
0

مطالبات پورے نہ کئے سڑکوں پر اتریں گئے : مظاہرین کا انتباہ
محمد شفیع رضوی
سانبہ// ملازمین یونین سانبہ نے ڈپٹی کمشنر آفس سانبہ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ کر احتجاج کیا ،اور ریاستی حکومت کے خلاف سخت نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت پچھلے دو سالوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمارا ساتواں پے کمیشن نہیں لاگو کررہی ہے ۔احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں احتجاج کرنے کیلئے مجبور کر رہی ہے ،اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو ہم اپنے حق کے لئے سڑکوں پر اتریں گے ۔اور پھر حکومت کے لئے دشواریاں پیدا ہو جائیں گی۔ ملازمین نے زیر خزانہ کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر خزانہ کے اس بیان کی بھی مذمت کی جو وزیر خزانہ نے گزشتہ روز ساتواں پے کمیشن کے تعلق سے دیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کے مطالبات کو لے کر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مطالبات کو پورا نہیں کر رہی ہے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم بہت ہی بڑا ریاستی سطح کا احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر اتریں گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا