ایل جی ملاقات : لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور ان کی شکایات کا اَزالہ کیا

0
0

کہامعیارِ زندگی اور سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اِنتظامی محکموں کے لئے ردِّعمل بہت ضروری
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’’ ایل جی مُلاقات ‘‘ میں اُن شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے ’ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس ‘ پراَپنی شکایات درج کی تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی ماضی کی شکایات پر ضلع ترقیاتی کمشنروں اور متعلقہ اَفسران کی طرف سے کی گئی کارروائی کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار پر شہریوں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور مؤثر نظام ، عوامی خدمات کے بہتر معیار ، جوابدہی اور قابل اعتمادی کا مظہر ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ معیارِ زندگی اور سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اِنتظامی محکموں کے لئے ردِّعمل بہت ضروری ہے ۔ تمام فلاحی سکیموں کی عمل آوری ، شفافیت اور دیانتداری کے اَصولوں پر مبنی اور جامع ترقی کو فروغ دے رہا ہے ۔‘‘اُنہوں نے محکمہ ریونیو اور واٹر سپلائی سکیم کی عمل آوری سے متعلق گائوں ڈھنگری راجوری کے رہنے والے منمیت سنگھ اور اشٹنگو بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے حاجی اَمیر الدین کی شکایات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر موقعہ کا دورہ کرنے اور لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کو رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔لوہائی ملہار کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے عنایت پرویز نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ ان کے علاقے میں دریائے بھینی پر پُل کی تعمیر کی طرف مبذول کی جس پر پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) نے چیئر کو جانکاری دی کہ آنے والے مہینوں میں مذکورہ پُل کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ سے جہانگیر حسن شیخ اور رام بن سے اَمان حسین کی اَراضی کے معاوضے کی منظوری سے متعلق شکایات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی کمشنر وں اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات کنند گان کی طرف سے پیش کردہ اِسی طرح کے معاملات کا جائزہ لیں اوران مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ حل نہ ہونے والی شکایات اور معاملات کا جائزہ لیں اور کارروائی کی رِپورٹ لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ کو پیش کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کو اَضلاع میں کسان رابطہ مہم کی بھی نگرانی کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سوچھتا ابھیان ضلعی اِنتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔اُنہوں نے صنعتی سرمایہ کاری تجاویز کے لئے ضلع وار ہیلپ ڈیسک کے آپریشنلائزیشن کو یقینی بنانے کے لئے اَفسروں کی توجہ مبذو ل کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پاور منظرنامے ، منفرد شناختی کارڈ کی سیچوریشن ، بڑھاپے کی پنشن دینے میں تفاوت کو کم کرنے کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پرانی او رخستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے سڑک حادثات پر سنجیدگی سے غور و خوض کیا جانا چاہیے تاکہ حادثات کو کم کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محرم الحرام اور جاری شری اَمرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے تمام اَفسروں اور شراکت داروں کی کوششوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ضلعی اِنتظامیہ اور تمام محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ’ایل جی مُلاقات ‘ کی کارروائی کو اَنجام دی۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کما ربھنڈاری ، اِنتظامیہ سیکرٹروں ، صوبائی کمشنروں ، ضلع ترقیاتی کمشنر ، ایس ایس پیز ، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا