ایل جی مرموذاتی اورفوری مداخلت کریں:عبدالحمیدچوہدری

0
0

لازوا ل ڈیسک

جموں؍؍چیئرمین گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ عبدالحمید چوہدری نے یہاں سماجی و تعلیمی پسماندہ طبقہ کیلئے قائم نئے کمیشن میں ایس ٹی طبقہ سے نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے حال ہی میںایک آرڈر زیر نمبر 2230 – JK (LD) of 2020کے تحت ایک سماجی و تعلیمی پسماندہ طبقہ جس میں ایس سی اور ایس ٹی شامل ہے کیلئے کمیشن قائم کیا جس میں ایس ٹی طبقہ کو نمائندگی سے محروم کیا گیا ہے ۔حمید نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن میں ایس ٹی طبقہ سے کوئی فرد نہ شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کمیشن میں ایس ٹی طبقہ کو نمائندگی دی جائے ۔وصوف نے اس ضمن میں ایل جی گریش چندر مرمو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ خصوصی مداخلت کی جائے اور طبقہ کو نمائندگی دی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا