اپنی پارٹی لیڈر نے بنی میں ایس پی اوز کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی
لازوال ڈیسک
بنی ؍؍ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر لیگل سیل جموں وکرم راٹھور نے جموں و کشمیر کے اسپیشل پولیس افسران کے حق میں اس نئی پالیسی کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت ان کی اجرت میں 18000 روپے ماہانہ تک اضافہ کیا گیا تھا۔وکرم راٹھور نے اپنے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ایس پی اوز کے ساتھ بنی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی، اور انہیں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وہیںمیٹنگ کے دوران راٹھور نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ دو سالوں سے ان ایس پی اوز کے حق میں جدوجہد شروع کر رکھی ہے جنہیں حکام کے ہاتھوں ناانصافی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایس پی اوز سخت موسمی حالات اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں دشوار گزار علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکام نے ان کے مصائب پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں کیونکہ ایس پی اوز کے لیے شروع کی گئی نئی پالیسی میں ان کی حیثیت کو واضح کرنا باقی ہے۔