ایل آئی سی کو آنکھوں کے سامنے ختم کرنے کی کوشش ۔

0
0

مشرف شمسی

ایل آئی سی پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں سے کیوں پیچھے ہوتا جا رہا ہے یہ بات دماغ میں کلیئر نہیں ہو پا رہا تھا لیکن پرائیویٹ اور بہت حد تک سرکاری بینکوں کی روز مرہ کے کام پر باریکی نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ ایل آئی سی کو ختم کرنے کی منصوبہ بند کوشش ہو رہی ہے اسکے لیے آپ خود بینکوں کی روز مرہ کی کاروائی کو بغور دیکھیں تو سب کچھ سمجھ آ جائے گا ۔
اے ٹی ایم اور نیٹ بینکنگ ہو جانے سے لوگوں کو بینک جانا کم سا ہو گیا ہے لیکن جو صارفین پیسہ نکالنے اور پیسہ جمع کرنے بینک جاتے ہیں تو اُن پر گِدھ نظر کاؤنٹر کے بغل میں بیٹھے بینک کے کسٹمر کیئر کے ملازمین کی ہوتی ہے۔حالانکہ شروعات اکثر و بیشتر نقد دینے اور لینے بیٹھے کاؤنٹر ملازمین سے ہی ہو جاتی ہے ۔جیسے آپ پیسہ جمع کرنے کاؤنٹر پر بیٹھے شَخص سے کچھ جانکاری مانگتے ہیں وہ فوراً آپکے بیلنس پر نظر دوڑائیں گے اور آپکے اکاؤنٹ کا بیلنس ٹھیک ٹھاک نظر آ رہا ہے تو وہ آپ سے فوراً کوئی میڈیکلیم یا لونگ ٹرم پالیسی کے لیے آپ پر دباؤ بنانے لگیں گے۔لیکن کاؤنٹر ملازم اگر عورت اور صارفین مرد ہے تو پھر پالیسی لیے آپکا چھٹکارا نہیں ہو سکتا ہے۔حالانکہ اس طرح کا حملھ آور طریقہ سرکاری بینکوں میں دیکھنے کے لئے نہیں ملتا ہے۔لیکن اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں میرا یک کھاتہ تھا ۔جب بھی کوئی فکسڈ ڈپازٹ کر کے آتا تھا ۔اسی دن شام میں ایک فون ضرور آ جاتا تھا کہ آپ پین اور آدھار کارڈ لے کر بینک آ جائیں آپ کے کھاتے کا کے وائی سی کرنی ہے دوسرے دن صبح سب کام چھوڑکر بینک کھلنے کے وقت ہی بینک میں حاضر ہو جاتا تھا تو وہاں کے وائی سی ایک کاغذ میں یوں ہی لکھ لیا جاتا تھا اور پھر طرح طرح کی انشورنس پالیسی سمجھانے شروع ہو جاتے تھے ۔حالانکہ اُنکے سمجھانے کا اثر مجھ پر نہیں ہوتا تھا اور میں صاف کہہ کر نکل جاتا کہ مجھے انشورنس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔دوسری بار چھ مہینے بعد ایک فکسڈ ڈپازٹ کرایا اور پھر شام کو فون آ گیا کہ آپکو کے وائی سی کرنے ہیں تو میں سمجھ گیا کہ فکسڈ ڈپازٹ کی سبھی رپورٹ اس ٹیبل پر جاتی ہے جہاں انشورنس پالیسی کرائے جاتے ہیں ۔دوسری بار میں گیا ضرور لیکن سیدھے بینک منیجر کے کیبن میں گیا اور کہا یہ کیا طریقہ ہے کسٹمر کو پریشان کرنے کا۔انہوں نے پوچھا کیا بات ہے تو میں نے کہا ابھی تین مہینے نہیں ہوئے کے وائی سی کرایا ہوں اور پھر ابھی کے وائی سی کے لئے فون آ گیا ہے اور یہ تب ہوتا ہے جب کوئی فکسڈ ڈپازٹ کرتا ہوں۔منیجر نے پالیسیاں ڈیل کرنے والی کو بلایا اور کہا کہ آئندہ سے ایسا نہ کریں۔تعجب تو تب ہوتا ہے کہ صارفین سے جو پالیسیاں خریدوائی جاتی ہیں وہ اس بینک کی نہیں ہوتی ہیں۔
میرا روڈ کے ڈیویلپمنٹ کریڈٹ بینک کا ما شا اللہ حال ہی الگ ہے۔میں نے اس بینک میں کھاتہ اس لیے کھلوا لیا کہ یہ بینک صبح آٹھ سے شام آٹھ بجے تک کھلا رہتا تھا ۔ لیکن کووڈ کے بعد اس بینک کی ٹائمنگ دوسرے بینکوں کی طرح ہی ہو گئی ہے۔یہاں آپ کاؤنٹر میں نقد جمع کر یا نکال کر سیدھے نکل گئے تو ٹھیک ہے لیکن نقد کاؤنٹر پر بیٹھے یا کسی بھی کسٹمر کیئر کے اسٹاف سے آپ نے مدد لینے یا کچھ جانکاری لینے کی کوشش کی تو بہت عزت کے ساتھ آپکو بیٹھائنگے ۔پھر آپکا کام کرنے سے پہلے آپکو مختلف انشورنس پالیسی سمجھانا شروع کر دیں گے ۔انشورنس پالیسی سمجھانے سے پہلے آپکے اکاؤنٹ کی جانکاری لے لیں گے اور آپکے اکاؤنٹ سے سمجھ جائیں گے کہ اس صارفین کو کون سی پالیسی پہنائی جا سکتی ہے ۔خاص کر جو لڑکیاں اور عورتیں ہیں وہ سبھی پوری طرح پروفیشنل ہیں۔وہ اس طرح سے بات کریں گی کہ آپکے لئے نا کہنا مشکل ہو جائے گا۔مجھے بھی ٹارگیٹ کے نام پر ایک پالیسی دلانے کی خوب کوشش کی گئی ۔لیکن میں کارپوریٹ کے کھیل کو سمجھتا ہوں۔جب زیادہ دباؤ بنانے لگی تو میں نے کہا کہ اس پالیسی دلانے میں آپکو کتنا کمیشن ملے گا وہ آپ مجھ سے لے لیں لیکن میں اپنا پیسہ انشورنس کمپنی کو استعمال کے لئے کیوں دے دوں۔ایک بڑا پیسہ انشورنس کمپنی کو دے دوں اور پندرہ سے بیس سال کے لئے فکسڈ ہو جاؤں ۔جبکہ فکسڈ ڈپازٹ میں رکھوں گا تو کبھی بھی اُسے توڑ کر نکال سکتا ہوں ۔ڈی سی بی بینک میں ایچ ڈی ایف سی بینک کا انشورنس بیچا جاتا ہے۔پرائیویٹ بینکوں کی انشورنس کمپنیوں کو در در بھٹکنا نہیں پڑتا ہے ۔یہ کمپنیاں سرکاری اور چھوٹے پرائیویٹ بینکوں کو اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے۔مختلف بینکوں کے اندر بیٹھے لوگ اُنہیں کو ٹچ کرتےہیں جن کے اکاؤنٹ کی ایکٹیویٹی اچھی ہوتی ہے لیکن یہ سہولیات لائف انشورنس جیسی سرکاری کمپنی کے پاس نہیں ہے ۔لائف انشورنس کمپنی وہی روایتی اسٹائل میں کام کر رہی ہے ایسے میں لائف انشورنس کمپنی کا ان پرائیویٹ لائف انشورنس کمپنیوں سے مقابلہ بہت مشکل ہے ۔ لائف انشورنس کمپنی کو برابری کے مقابلے کا میدان نہیں دیا گیا تو یہ کمپنی روایتی طریقے سے پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہیں ۔
میرا روڈ ،ممبئی
موبائل 9322674787

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا