ہانگژو، // ہندوستانی نشانے بازوں نے اتوار کو بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے طلائی اور خواتین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں آج پرتھوی راج ٹونڈیمن، زوراور سنگھ سندھو اور کنان ڈیریس چنائی نے مردوں کی شوٹنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 361 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے طلائی تمغہ جیتا۔ اسی ایونٹ میں کویت نے چاندی، جب کہ چین کو تیسری پوزیشن کا کانسے کا تمغہ ملا۔
دوسری جانب راجیشوری کماری، کیر منیشا اور رجک پریتی کی خواتین کی شوٹنگ ٹیم نے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستانی ٹیم نے 337 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چینی ٹیم نے 357 کے ساتھ گولڈ میڈل اور قازقستان کی ٹیم نے 336 کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔