ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے جیتا 100 واں تمغہ

0
0

ہانگزو، //ہندوستان نے ہفتہ کو یہاں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی کبڈی میں طلائی تمغہ جیت کر تمغوں کی تعداد 100 تک پہچا دی۔

ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم نے آج یہاں جیاوشان گوالی اسپورٹس سینٹر میں ایشیائی کھیل 2023 کے فائنل میں چائنیز تائپے کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 26-25 سے طلائی تمغہ جیتا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشین گیمز میں ہندوستان کے 100ویں تمغہ جیتنے کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

مسٹر مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ہندوستان کے لوگ بہت پرجوش ہیں کہ ہم 100 تمغوں کی شاندار کامیابی تک پہنچ گئے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ میں اپنے کھلاڑیوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں جن کی کوششوں سے ہندوستان یہ تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر حیران کن کارکردگی نے تاریخ رقم کی ہے اور ہمارے دلوں کو فخر سے بھر دیا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا ’’میں 10 تاریخ کو اپنے ایشیائی کھیلوں کے دستے کی میزبانی کرنے اور اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

براعظمی مقابلے کی تاریخ میں خواتین کی کبڈی میں یہ ہندوستان کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔

ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم نے 2010 گوانگژو اور 2014 انچیون کانٹی نینٹل چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیتے تھے اور 2018 جکارتہ گیمز میں رنر اپ رہی تھی۔

چینی تائپے نے ہانگژو میں کبڈی میں اپنے 2018 جکارتہ کے کانسی کے تمغے کو چاندی میں تبدیل کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا