ممبئی، // ایشا امبانی پیرامل نے چھاتی کی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد کتاب "بیئنگ بریسٹ-اویر: وہاٹ ایوری وومن مسٹ نو‘‘ لانچ کی۔ یہ کتاب اونکو سائنسز، سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر وجے ہری بھکتی نے لکھی ہے۔
یہ کتاب انڈیا بریسٹ میٹنگ 2024، چھاتی کے کینسر پرمنعقدہ ایک عالمی کانفرنس کا ایک حصہ ہے، جس کا اہتمام سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کر رہا ہے۔
چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں اور ہندوستان میں سب سے زیادہ انسانی کینسر ہے اور یہ خواتین میں سب سے زیادہ عام کینسر کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سال 2022 میں دنیا بھر میں 23 لاکھ خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور عالمی سطح پر اس بیماری سے 6.7 لاکھ خواتین جاں بحق ہوئیں۔
اس کتاب کا مقصد طبی ماہرین کی طرف سے درست معلومات فراہم کرنا ہے اور چھاتی کے کینسر کی روک تھام، جلد پتہ لگانے اور بہترین دیکھ بھال میں مدد کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرنا ہے۔