افتخارحسین شاہ
سرنکوٹ //ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر نے سرنکوٹ بازار کا معائنہ کیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے۔بازار میں جہاں اکثر جام کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا پولیس کی جانب سے سختی برتنے پر کافی حد تک ٹریفک نظام میں سدھار آیا ہے۔اسی ضمن میں اج بھی سرنکوٹ پولیس کی جانب سے آج بازار میں ناکہ لگایا گیا اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے گئے۔اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایات بھی جاری کیں اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے چالان بھی کاٹے گئے اور اضافی سواریوں کو بیٹھائے جانے والی مسافر گاڑیوں کے چالان بھی کاٹے وہیں پر غیر متعین شدہ جگہ پہ کھڑی کی ہوئی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس دوران پولیس نے 55 گاڑیوں کے چالان کاٹے جبکہ 15 گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔اس موقعہ پر سخت ہدایات بھی جاری کیں کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے اور کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔