مرکزی تقریب کا انعقادگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گول میں ہوگا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ سب ڈویژنل مجسٹریٹ، گول، تنویر المجید نے آج مختلف محکموں کے سب ڈویژنل اور تحصیل سطح کے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ آئندہ یوم آزادی 2023 کو سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر گول میں منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔اس موقع پرتحصیلدار راکیش کمار، مختلف انجینئرنگ ونگز کے اے ای ای اور سول، پولیس اور آرمی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔وہیںاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گول میں ہوگی جہاں وی آئی پی قومی پرچم لہرائیں گے۔دریں اثناء بیٹھنے کے انتظامات، بیریکیڈنگ، سیکورٹی، پانی اور بجلی کی فراہمی، صفائی، ابتدائی طبی امداد اور فائر ٹینڈرز وغیرہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔تاہم ایس ڈی ایم نے اے ای ای، پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی کو بیریکیڈنگ اور پینے کے پانی کے انتظامات کے علاوہ پنڈال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت دی۔ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کے حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ تقریب کے اختتام تک ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور ضروری ادویات کے ساتھ ایک ایمبولینس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔