ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے یوم جمہوریہ 2023 بابت جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

0
0

تمام محکمہ جات کے حکام متعلقہ دفاتر میں بھی پرچم کشائی کی رسم سرانجام دیں ،بڑی تقریب سرنکوٹ میں ہوگی : رضوان اصغر قریشی
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍ڈاک بنگلو سرنکوٹ میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران ایس ڈی ایم سرنکوٹ رضوان اصغر قریشی نے پولیس کو حفظ ماتقدم ودیگر محکمہ جات کو موزوں ومناسب انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسب دستور یوم جمہوریہ کو آئینی تقاضوں کے عین مطابق حب الوطنی کے دائرہ میں مارچ پاسٹ پرچم کشائی تمدنی ثقافتی ماحول میں قومی تہوار کے طور منایا جائے گا جس میں ہر دفتر میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی جانی مطلوب ہے جبکہ سب سے بڑی تقریب تحصیل کے صدر مقام سرنکوٹ میں منعقد ہوگی موصوف نے تمام محکمہ جات کے حکام کو بغیر کسی پریشانی کے انتظامات کو میل جول کے ساتھ یقینی بنائے جانے پر زوردیا اور بروقت عمل درآمد کی تلقین کی تاہم یوم جمہوریہ کی تقریب کو پرکشش بنانے کے لئے ضروری اقدامات نیز پروگرام میں نشست وبرخاست جیسے انتظامات میں پروٹوکول برقرار رکھنے پر بھی زوردیا محکمہ پولیس کو قومی پرچم کا مناسب پروٹوکول لینے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کیں درایں اثنا ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ تنویر احمد جیلانی ایس ایچ او سرنکوٹ اور تحصیل کے تمام محکمہ جات کے حکام میٹنگ میں موجود تھے واضح رہے حتمی انتظامات اور سخت حفاظتی اقدامات بارے جائزہ میٹنگ 20 جنوری 2023 تک لی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا