ایس ڈی ایم بنی نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بنی کا دورہ کیا

0
0

متعلقہ محکمہ کو سی ایچ سی کی حالت بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں
حفیظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ ضلع کٹھوعہ کے تحصیل بنی میں ایس ڈی ایم بنی نے آج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بنی کا دورہ کیا۔تاہم دورے کے دوران انہوں نے کام کاج کا جائزہ لیا واضح رہے کہ گزشتہ روز منگلوار کو بنی بھرموتا سڑک پر ایک کار حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے علاج کے دوران کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں فولڈنگ سٹریچر کی حالت کافی خستہ تھی، جس کو ایمرجنسی کے دوران زخمی ہوئے افراد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جس کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد ایس ڈی ایم بنی نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بنی کا دورہ کر کام کاج کا جائزہ لیا اور سخت ہدایت بھی بی ایم او بنی کو دی کہ صاف صفائی کا پورا دھیان رکھا جائے اس کے علاوہ خراب پڑے فولڈنگ سٹیچر کو بھی بدلا جائے۔
واضح رہے کہ اس کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کئی سالوں سے ڈاکٹر کی کمی کے چلتے ہر روز مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں کل ڈاکٹرز کی اسامیاں12 ہیں جس میں صرف چار ڈاکٹر دستیاب ہوتے ہیں تو وہیں الٹراساؤنڈ کے لیے بھی لوگوں کو ایک تاریخ دی جا رہی ہے اور اسی تاریخ کے مطابق مریض الٹراساؤنڈ کے لیے پہنچتے ہیں جس کے چلتے سب سے زیادہ پریشان خواتین ہوتی ہیں کیونکہ انہیں بنی سے لگ بھگ 150 سے زائد کلومیٹر دور کٹھوعہ جانا پڑتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا