ایس ڈی آر ایف کور ہیڈ کوارٹر میں 78 واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0
0

دہرادون، 15 اگست (یو این آئی) اتراکھنڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے جولی گرانٹ میں کور ہیڈ کوارٹر میں 78 واں یوم آزادی جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر کمانڈر، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) منی کانت مشرا نے قومی پرچم لہرایا۔ انہیں گارڈ آف آنر نے سلامی دی اور صحن میں موجود تمام افسران و ملازمین نے قومی پرچم کو سلامی بھی دی۔ اس کے بعد کمانڈر مسٹرمشرا نے موجود تمام افسران اور ملازمین کو قومی اتحاد اور سالمیت کا حلف دلایا۔
پرچم کشائی کے بعد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں ایس ڈی آر ایف کی پوسٹوں پر بھی یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر کور ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمانڈر وجیندر دت ڈووال، متھیلیش کمار، اسسٹنٹ کمانڈر شیام دت نوٹیال، شیور پال، راجیو راوت، انسپکٹر پرمود راوت، سب انسپکٹر جے پال رانا، وجے پرساد وغیرہ جیسے افسران اور ملازمین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا