ایس پی ایم آر کالج میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار کی سرپرستی میں ’کرپشن کو نہیں کہو اور ملک کو ہاں کرو‘ کے سلسلے میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرعہد روپل سلاتھیہ نے پڑھ کر سنایا۔تاہم مختلف سمسٹروں کے طلباء کے ساتھ ساتھ فیکلٹی نے اس عہد نامہ کی تقریب میں حصہ لیا جو اخلاقی کاروباری طریقوں کو فروغ دینے اور اساتذہ اور نوجوانوں میں ایمانداری اور دیانتداری کے کلچر کو ابھارنے کے لیے لیا گیا تھا۔ وہیںرشوت کی پیشکش کو قبول نہ کرنے کے پابند رہنے کا عہد پڑھ کر سنایا گیا۔ اس موقع پر موجود فیکلٹی ممبران میں پروفیسر سویتا جموال، این سی سی اے این او، ڈاکٹر مونیکا ملہوترا، آئی کیو اے سی کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر نازیہ رسول، ایچ او ڈی ای وی ایس، پروفیسر ریتا مینیا پروفیسر دیپشیکھا شرماو دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا