مقررین نے طلباء کو گاندھیائی فلسفے کے دو بنیادی ستون سچائی اور عدم تشدد سے آگاہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//شعبہ کامرس ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، جموں نے گاندھی جینتی منانے کے حوالے سے ’سچائی اور عدم تشدد‘ کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔وہیں اس پروگرام میں کل 50 طلباء نے شرکت کی۔تقریب کا انعقادکالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار کی سرپرستی میںکیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کو گاندھیائی فلسفے کے دو بنیادی بلاکس یعنی سچائی اور عدم تشدد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعمال اور طرز عمل میں سچے رہیں۔ واضح رہے پروفیسر باربرا کول، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی قابل رہنمائی میں پوری تقریب کی منصوبہ بندی اور اہتمام کیا گیا تھا۔انہوں نے بچوں میں عدم تشدد جو بالآخر ایک پْرامن، سیکولر اور ترقی پسند معاشرہ کی بنیاد بناتے کے تعاون پر زور دیا ۔ محترمہ انامیکا ٹھاکر نے مقابلہ میں پہلا انعام حاصل کیا۔ جبکہ محترمہ راما اور محترمہ پلوی نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ مقابلے کا فیصلہ ڈاکٹر مونیکا ملہوترا اور پروفیسر آشو منہاس نے کیا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگر فیکلٹی ممبران میں ڈاکٹرشپرا، ڈاکٹر جگمیت، پروفیسر شریا، ڈاکٹر سربجیت کور سوڈان اور پروفیسر سندھو کوتوال تھے۔ جبکہ تقریب کی کارروائی پروفیسر چرندیپ ہانڈا نے کی۔