ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں وکست بھارت پر لیکچر اور مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا

0
0

طلباء اور نوجوان ہمیشہ کسی بھی قوم کی ترقی کے پیچھے محرک ہوتے ہیں :پروفیسر (ڈاکٹر)بچن لال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں آج وکست بھارت @ 2047 پر ایک بیداری لیکچر اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) بیچن لال تھے جبکہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے تقریب کی صدارت کی۔ وہیںڈاکٹر چندر شیکھر، ڈین، اسکول آف سائنسز، ڈاکٹر ڈی ایس منہاس، ڈائریکٹر، پلیسمنٹ سیل اور ڈاکٹر زبیر، ڈین ایجوکیشن اس موقع پر مہمان ذی وقار تھے۔وہیں طلباء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، پروفیسر (ڈاکٹر) بچن لال نے کہا کہ وکست بھارت @ 2047 ابھیان طلباء کے لیے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ مقامی، قومی اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق خیالات پیش کریں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ طلباء اور نوجوان ہمیشہ کسی بھی قوم کی ترقی کے پیچھے محرک ہوتے ہیں اور یہ نوجوان ہی ہوتے ہیں جو تاریخ کے اہم موڑ پر سب سے آگے ہوتے ہیں۔ انہوں نے تاریخ سے بہت سی مثالیں پیش کیں جہاں طلباء نے اختراعی اور انقلابی آئیڈیاز دیے ہیں اور یادگار مسائل کو حل کیا ہے، اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے خود کو وقف کریں، اور ایسے خیالات پیدا کرنے کے لیے سوچیں جو دنیا کو بدل سکتے ہیں۔اس سے پہلے، وژن: وکست بھارت @ 2047 کے عنوان پر ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ وہیںمقابلے میں کالج کے طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس میں پہلی پوزیشن سمسٹر سوم کے وشو رینا نے حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا