ایس منجیت سنگھ نے بڑی برہمنہ میں سڑکوں کی ابتر حالت پر اظہار برہمی کیا

0
0

بڑی برہمنہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،عوامی مسائل کا لیا جائزہ
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے آج ضلع سانبہ کی تحصیل بڑی برہمنہ میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولیات کی ابتر حالت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے ایس منجیت سنگھ نے پارٹی کے شیڈول ٹرائب صدر سلیم عالم کے ساتھ بڑی برہمنہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وہیںاپنے دورے کے دوران، انہوں نے معاشرے کے مختلف طبقات سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سڑکوں، گلیوں، نالوں، بجلی کی غیر معمولی کٹوتی، اور پینے کے پانی کی بے قاعدہ فراہمی کی ابتر حالت دیکھی۔
ایس منجیت سنگھ نے بڑی برہمنہ کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر حکام کی مذمت کی اور الزام لگایا کہ زیادہ ٹیکس/بجلی کے زیادہ بل لگانے کے باوجود عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ جموں و کشمیر حکومت کے محکموں کی طرف سے پیش کی جانے والی ہر خدمت کے چارجز ادا کر رہے ہیں۔ تاہم، انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، جہاںبجلی کی مناسب فراہمی، یہاں تک کہ پینے کا صاف پانی بھی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو عوامی نمائندوں کے بغیر چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ منتخب اداروں کی میعاد ختم ہو چکی ہے، اور جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے اسمبلی انتخابات نہیں کرائے گئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام مجوزہ اسمبلی انتخابات میںان سیاسی جماعتوں کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہیں جنہوں وعدے کئے اور وفا نہ کئے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی حالت زمینی سطح پر عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کی طرف لوگوں کی ناقص توجہ کی طرف حکام کی غیر سنجیدہ روش کو ظاہر کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا