عمرارشدملک
راجوری وزیراعظم ہند نریندر مودی نے 13مارچ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک کی پانچ ریاستوں کے چیف سیکرٹریوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی تھی کے فوری طور پر ایس بی ایم کے تحت دیہی علاقوں میں بیت الخلاءکی تعمیر کو مکمل کرےں کیونکہ ان ریاستوں کی کارکردگی سب سے کم ہے اور ان پانچ ریاستوں میں جموں کشمیر بھی شامل ہے ۔ ویڈیو کانفرنس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے آفیسران کی میٹنگ طلب کی جس میں انہوں نے سختی کے ساتھ ایس بی ایم کے تحت بیت الخلاءکی تعمیر کو مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ 2اپریل تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے ایک ٹیم بھی تشکیل دی جو روز بلاکوں کی کارکردگی چیک کرےگی۔ وہیں ایس بی ایم گرامین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بی ڈی آو ز کی میٹنگ لی تو بی ڈی او کالاکوٹ جگن ناتھ غیر حاضر رہے جبکہ بلاک کالاکوٹ کا آن لائن جائز ہ لیا تو صرف 19فیصد یونٹوں کے جیو ٹیگ ہوئے تھے جس کے بعد میٹنگ کے دوران ہی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے بی ڈی او کالاکوٹ جگن ناتھ کو معطل کردیا اور کہا کہ ایس بی ایم گرامین کو گھر گھر تعمیر کرےں اور جیو ٹیگ بھی کرےں ۔