جموں وکشمیر لیگل سروسز اور لأ آفیسرس سروسز کے ترقیوں سے متعلق معاملات حل ایس اے سی نے دونوں سروسز کی تشکیل نو کو منظور ی دی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران جمو ںاینڈ کشمیر فورنسک لیبارٹری کی تشکیل نو کو منظوری دی دی۔ایس اے سی نے ایف ایس ایل جموں اور ایف ایس ایل سری نگر میں موجودہ چار ڈویژنوں کو ضم کرنے کو منظوری دی ۔واضح رہے کہ جے کے ایف ایس ایل کے پاس سری نگر میں ایک اور جموں میں ایک لیبارٹری ہے اور اس میں ہر سال 4100کیس ہینڈل کئے جاتے ہیں۔تشکیل نو کی بدولت تحقیقات کے عمل میں تیزی آئے گی۔ ایس اے سی نے مختلف زمروں کی 88 اِضافہ اَسامیاں وجود میں لانے کو بھی منظوری دی۔ایس اے سی نے لیہہ او رکرگل سمیت 22اضلاع میں موبائیل فورنسک یونٹ قائم کرنے کو منظوری دی ۔ان میں ایک لیبارٹری ٹیکنشن اورایک لیبارٹری ایٹنڈنٹ موجود رہے گا۔ ایس اے سی نے 66 مزید اَسامیاں وجود میں لانے کو بھی منظوری دی جن میں 22,22ہیڈ کانسٹیبل ، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ایس اے سی نے لیٔ ڈٹیکشن ڈویژن اور مختلف زمروں کی 28اَسامیوں کو بھی ختم کرنے کو بھی منظوری دی۔ایس اے سی نے ایف ایس ایل کیڈورں میں معقولیت لانے کے لئے سائنیٹفک افسروں کی چار ، سپر نیومنیر اَسامیاں اور 15 اسسٹنٹ سائیٹفک افسروں کی ترقی کو بھی منظور ی دی۔علاوہ ازیں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ایس اے سی کے میٹنگ کے دوران ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے جموںوکشمیر لیگل سروس اور لأ آفیسرس سروس کی تشکیل نو کو منظوری دی گئی تاکہ ان افسروں کے ترقیوں سے متعلق مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ اس قدم سے ایڈہاکزم ختم ہوگا اور افسروں کو ترقی کے مواقع دستیاب ہوں گے۔جموں وکشمیر لیگل سروس ایند لا آفیسرس سروس میں دو واضح کیڈر ہوں گے اور یہ الگ الگ کام کر یں گے اور ان کی سینیارٹی بھی الگ الگ ہوگی۔ ایس اے سی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر لیگل گزیٹیڈ سروس پرائمری اور پروگراسیو سروس ہوگی ۔ایس اے سی نے تین سپیشل سیکرٹریوں کے حق میں سیکرٹری کے طور پر ترقی دینے کو بھی منظور ی دی ہے۔ایس اے سی نے چار ایڈیشنل سیکرٹریوں کو سپیشل سیکرٹری ، 23 سینئر لأ افسروں کو ایڈیشنل سیکرٹرییز، 54پبلک لأ ٔٔافسروں کو سینئر لا ٔافسروں اور 36 لیگل ا سسٹنٹوں پبلک لا ٔافسروں کے طور ترقی دینے کو بھی منظوری دی۔ایس اے سی نے قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور محکمہ میں سیکرٹری کی ایک اسامی ، سپیشل سیکرٹری کی دو ، ایڈیشنل سیکرٹری کی تین ، ڈپٹی لیگل رمبرنسر کی 8اَسامیاں ، اسسٹنٹ لیگل رمبرنسر کی 10اَسامیاں ، ڈپٹی ڈائریکٹر کی دو اسامیاں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 4اَسامیوں کو وجود میں لانے کو بھی منظوری دی۔