ایس اے ایم نرسنگ کالج بیرواہ میں اعضاء کے عطیہ سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد

0
0

مقررین نے معاشرے میں اعضاء کے عطیہ کی ضرورت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
بڈگام ؍؍جموں و کشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (SOTTO) نے ضلع بڈگام میں سید علی میموریل کالج آف نرسنگ اینڈ پیرامیڈیکل سائنسز بیرواہ کے فیکلٹی، نرسنگ اور پیرامیڈیکل طلباء کے لیے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پرسید علی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مرتضیٰ بخاری نے اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے معاشرے میں اعضاء کے عطیہ کی ضرورت پر زور دیا۔وہیںجوائنٹ ڈائریکٹر جموں وکشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن ڈاکٹر سنجیو پوری نے انسانی اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن پر ایک پریزنٹیشن دی، اس طرح اس سے جڑی مختلف خرافات کو واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ کیڈویرک آرگن عطیہ بہت سی زندگیاں بچا سکتا ہے۔اس دوران عرفان احمد، ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن نے اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری میں سوٹوکے کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے اعضاء کا عطیہ دہندہ بننے کے لیے آرگن ڈونیشن پلیج ڈرائیو میں رجسٹر کرنے کے اقدامات کی بھی وضاحت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا