لوگوں نے پولیس آفیسر کی تعریف کی۔ بدھل کے لوگوں کا بہت تعاون اور پیار ملا:نیکو رام ٹھاکر
سید زاہد
بدھل؍؍ اپنی نوعیت کے پہلے جموں و کشمیر پولیس آفیسر ایس ایچ او نیکو رام ٹھاکر کو بدھل کے لوگوں نے پولیس اسٹیشن بدھل سے ان کے تبادلے پر شاندار الوداع کیا۔وہیںنیکو رام ٹھاکر سال 2022 کے دسمبر سے بطور ایس ایچ او بدھل کا چارج سنبھالا تھا ۔اس موقع پر تبادلہ ہونے والے پولیس افسر کو الوداع کرنے کے لیے بدھل کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے مسلسل دو دن تک بدھل تھانہ کا دورہ کیا لوگ گلدستے شال ہار اور دیگر تحائف پیش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور نیکو رام ٹھاکر ایس ایچ او بدھل کے تبادلہ کے بارے میں جان کر بدھل کچھ شہری نے افسوس کا اظہار کیا۔ نیکو رام ٹھاکر کے اعزاز میں سول سوسائٹی کے ارکان نے الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بدھل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا بزرگ شہریوں کے ساتھ بدھل کے دیگر سول سوسائٹی کے اراکین بھی موجود تھے تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں سول سوسائٹی کے اراکین بزرگ شہریوں میڈیا نمائندے اور سابق مقامی سرپنچوں نے شرکت کی۔