ایس ایم وی ڈی نارائین سپرسپیشلٹی اسپتال نے اپنادوسرا یوم تاسیس منایا

0
0

جموں میں پہلے پی ای ٹی ۔سی ٹی اسکین کا آغاز،اسپتال میں اب تک دو لاکھ مریضوں کا طبی معائینہ ہو چکا ہے
شرائین بورڈ کے چیئر مین و ریاستی گورنرنے سینئر ڈاکٹروں کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز سے نوازہ
لازوال ڈیسک
جموںایس ایم وی ڈی نارائن سپر سپیشلٹی اسپتال نے اپنے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر پہلے قسم کے پی ای ٹی،سی ٹی اسکین کا جموں خطہ میں آغاز کیا ۔اس موقع پر ریاستی گورنر و چیئر مین شرائن بورڈ نے ڈاکٹر دیوی شیٹی چیئر مین نارائن ہیلتھ کی موجود گی میں یہ خدمات عوام کے نام کیں۔واضح رہے پی ای ٹی ،سی ٹی اسکین سے اسپتال میںصرف کینسر خدمات ہی نہیں ہونگی بالکہ ریاست میں طبی سہولیات میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔وہیں ریاست کے گورنر این این ووہرہ نے تین قابل ڈاکٹروں کو لائف ٹائم اعزاز سے بھی نوازہ جنہوں نے ریاست میں بہتر خدمات انجام دی ہیں۔لائف ٹائیم اچیو منٹ اعزازات حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر این ایس پٹھانیہ فاﺅنڈر پرنسپل جی ایم سی جموں، ڈاکٹر سمنلا ٹی پھنٹسوگ خطہ لداخ سے پہلے ایم ایس اور ڈاکٹر گریجا دھر گائنکلوجسٹ و سماجی کارکن کشمیر شامل ہیں۔اس موقع پر بی بی ویاس چیف سیکریٹری ،ڈاکٹر ایس ایس بلوریہ، ایچ ایل مینی ،جسٹس ریٹائرڈ پرمود کوہلی ،ممبران شرائن بورڈ نے تقریب میں شمولیت کی۔وہیں تقریب کے دوران انتظامیہ کی جانب سے کچھ حصولیابیوں کو بھی دکھایا گیا ۔ڈاکٹر دیوی شیٹی فاﺅنڈر چیئر مین نارائین ہیلتھ نے اسپتال کے بنیادی ڈاھانچے کو ہندوستان میں ایک بہتر ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے کامیابیوں پر اطمنان ظاہر کیا ۔یہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین شرائن بورڈ و ریاستی گورنر این این ووہرہ نے شرائن بورڈ کی جانب سے اسپتال تیار کرنے اور اس کو کینسر اسپتال سے سپر سپیشلٹی اسپتال بنانے تک کی بات کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر پلیئر بھی شرائین بورڈ کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے تیا رہیںلیکن بورڈ نے صرف نارائین کو ہی اسپتال چلانے کیلئے اپنا پارٹنر بنایا ۔اس دوران ڈاکٹر منموہن ہرجائی چیف ایڈمنسٹریٹر آفیسر ایس ایم وی ڈی نارائن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لگاتار مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ہماری کلینکل ٹیم خواندہ اور تجربے کار ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں اسپتال کی جانب سے10.67 کروڑ روپئے کی مفت طبی سہولیات غریب اور مستحق مریضوں کو فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ شرائین بورڈ نے کئی اقسام کے مریضوں کو 5.70کروڑ روپئے کی امداد کی ہے اور حال ہی میں اسپتال نے قوت سماعت نہ رکھنے والے بچوں اور کٹے ہونٹوں والوں کو بھی ایسی مدد دی ہے۔اس دوران ریجنل ڈائریکٹر شمال نارائن ہیلتھ نونیت بالی نے کہا کہ ہمارا یہ مقصد ہے کہ ہم اعلیٰ سطح کی کلینکل خدمات فراہم کریں اور ہم پر امید ہیں کہ اعضاءکی تنصیب کرنے کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو ریاست سے باہر اپنے عالج و معالجہ کیلئے نہ جانا پڑے۔اس کے علاوہ اسپتال کی جانب سے ماہانہ او پی ڈی خدمات راجوری، سندر بنی ، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں بھی دی جاتی ہیں۔واضح رہے 19اپریل 2016 ئ کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اسپتال کا افتتاح کیا تھا اور آج تک یہاں دو لاکھ مریضوں کی طبی جانچ ،4400آپریشن،400انگیو پلاسٹی،2000کارڈیئک انٹروینشن،550کینسر سرجری ،130اوپن ہارٹ سرجری،130جوآئنٹ رپلیسمنٹ اور 1100ہیمو ڈائلیسز انجام دئے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا