لازوال دیسک
جموںکٹرہ کی چار سال کی ایک معصوم کو ایس ایم وی ڈی نارائنا اسپتال کٹرہ میں داخل کروایا گیا جس نے ایک سکہ نگل لیا تھا اور تشویش کن حالت میں اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ۔وہیں جانچ کے دوران ڈاکٹروں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ سکہ بچی کی آنت میں ہے اور بچی کو سانس لینے میں تکلیف ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایا کہ انڈوسکوپی کا طریقہ کار اپنایا جائے گا ۔اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے سکہ نکالنے کے ساتھ ساتھ دیگر پریشانیوں کا حل بھی کیا اور بارہ گنھٹے کے بعد بچوں کو اسپتال سے واپس بھیج دیا گیا ۔اس ضمن میں ڈاکٹر ایم ایم ہرجائی چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر نے بچی کی زندگی بچانے کیلئے سراہنا کی ۔