درپیش مسائل کئے سماعت،ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی
مختار احمد
گاندربلایس ایس گاندربل نے اپنے دیگر افسران کے ہمراہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ا ±ن کے گھر جاکر ا ±ن سے ملاقات کی۔وہیںپولیس شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے ان کے مسائل و مشکلات کو تحمل سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا اور قوم کے لیے شہید ہوئے اہلکاروں کے قربانک کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس امن و استحکام کا ماحول بنا کر ان کی خدمات کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ایس ایس پی نے پولیس شہداءکے افراد خانہ پر زور دیا کہ وہ پولیس کو اپنا کنبہ سمجھیں اور کسی بھی وقت ہمارے ساتھ مسائل شیئر کریں۔آخر میں، پولیس شہداءکے اہل خانہ نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان اس رشتے کو مزید مضبوط کریں گے۔