لازوال ڈیسک
اکھنور// بڈھا امرناتھ یاترا کی 10 روزہ چوتھی کھیپ آجن یہاں پیر کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوئی اور جموں پونچھ قومی شاہراہ پر واقع ڈومی گاؤں میں 959 یاتریوں پر مشتمل کھیپ کا بجرنگ دل کی ایک شاندار بائیک ریلی نے استقبال کیا۔ وہیں اس دوارن ایس ایس پی موہن لال بھگت نے، تمام روایتی مذہبی رسومات کی پابندی کرتے ہوئے یاترا کے استقبال کے لیے اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں یاترا کو اکھنور کے تاریخی کامیشور مندر تک لے جایا گیا جہاں مہمندلیشور رامیشور داس، ایس ایس پی موہن لال بھگت، تلک گپتا، رگھوبیر سنگھ، روی ورما، کلدیپ کمار، ڈاکٹر غفور احمد اور وی ایچ پی/بجرنگ دل کے دیگر عہدیداروں نے یاترا کا خیرمقدم کیا۔ وہیں یاتریوں ان کی آمد کے فوراً بعد ناشتہ اور چائے پیش کی گئی۔ کامیشور مندر میں پوجا کرنے کے بعد یاتری پونچھ کے لیے روانہ ہوئے۔ یاترا کو مندر سے ایس ایس پی موہن لال، مہمندلیشور رامیشور داس اور دیگر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وہیںجموں و کشمیر پولیس، فوج کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں کو یاترا کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جبکہ یاتریوں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر موجود دیگر لوگوں میں پردیپ چودھری، سچن شرما، مانیکرن، آشیش شرما، راکیش شرما، ونے شرما وغیرہ شامل تھے۔