ایس ایس پی سانبہ نے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں سائبر سیل کا افتتاح کیا

0
0

کسی نامعلوم شخص یاانٹرنیٹ صارف کو ذاتی اسناد، بینک کی تفصیلات، او ٹی پی شیئر نہ کریں:ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے آج ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر سانبہ میں سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے معاملات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے قائم سائبر سیل کا افتتاح کیا۔ وہیںسائبر سیل کو ایڈیشنل ایس ایس پی سانبہ سریندر چودھری، تمام ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ اوز، آئی سی پی پی اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کی موجودگی میں کھولا گیا۔واضح رہے سائبر سیل سائبر کرائمز جیسے آن لائن سائبر فراڈ، مالی فراڈ، سوشل میڈیا فراڈ اور دیگر تمام قسم کے سائبر فراڈز سے نمٹے گا۔ وہیںسائبر سیل نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (NCCRP) کے ذریعے موصول ہونے والی آن لائن سائبر شکایات سے بھی نمٹائے گا۔اس ضمن میںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے ضلع سانبہ کے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انٹرنیٹ پر کوئی بھی سرگرمی کرتے وقت چوکس رہیں اور کسی نامعلوم شخص/انٹرنیٹ صارف کو ذاتی اسناد، بینک کی تفصیلات، او ٹی پی شیئر نہ کریں۔ ایس ایس پی نے مزید شہریوں سے حفاظتی نکات پر عمل کرنے کی درخواست کی تاکہ سائبر فراڈ کو روکا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا