ورکشاپ سستی اور قابل رسائی کارڈیک ہیلتھ کیئر فراہم کرنے میں اہم پیش رفت:ڈاکٹر سشیل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈاکٹر سشیل شرما کی قابل نگرانی اور بے باک جذبے کے تحت شعبہ امراض قلب ایس ایس ایچ جموں نے پیدائشی / ساختی دل کی بیماریوں کے لیے ایک روزہ کمپلیکس کارڈیک ورکشاپ کا انعقادکیا جس میں علاج معالجے کی مداخلت مفت کی گئی تھی۔اس موقع پرڈاکٹر سشیل شرما نے بتایا کہ پیدائشی دل کی خرابی دل کی ساخت کا مسئلہ ہے جس کے ساتھ بچہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں میں دل کے کچھ پیدائشی نقائص سادہ ہوتے ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ڈاکٹر سشیل نے کہا بچوں میں دل کے دیگر پیدائشی نقائص زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں اور کئی سالوں کے دوران کئی سرجریوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد اس خطے اور دور دراز کے علاقوں کے مریضوں کو دل کے امراض کی دنیا کی فنی نگہداشت فراہم کرنا ہے اور اس طرح کے طریقہ کار اب سرکاری سیٹ اپ میں بھی کیے جا رہے ہیں جو کہ بالکل مفت ہیں۔تاہم اس ورکشاپ کے دوران طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف کو معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ، پیڈیاٹرک کارڈیک مداخلتیں جن میں اے ایس ڈی اور پی ڈی اے کے لیے ڈیوائس بند کرنا شامل تھا قومی یا دنیا بھر میں کسی بھی پیڈیاٹرک کارڈیک سینٹر کے برابر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ان ضرورت مند مریضوں کو جدید ترین پیڈیاٹرک کارڈیک انٹروینشن فراہم کرنا تھا جو ان سہولیات سے استفادہ کے لیے ملک کے دوسرے مراکز کا سفر کرنے سے قاصر ہیں اور اس بار مشترکہ کوششوں سے جموں خطہ کے مریضوں کے لیے یہ ممکن ہوا ہے۔